Khudai Ke Shoqeen
29 اکتوبر کو چنیوٹ کے ایک مذہبی اجتماع میں کیپٹن صفدر اپنی چھاتی پر ہاتھ رکھ رکھ کر نہایت سوقیانہ انداز میں عورتوں کے بریسٹ کینسر کا تمسخر اڑا رہے تھے۔ فرمایا کہ "پہلے کہتی ہیں میرا جسم، میری مرضی، پھر کینسر ہو جائے تو مولویوں سے دعائیں کرواتی ہیں۔ جسم تمہارا ہے تو خود ٹھیک کر لو، جسم تو اللہ کا ہے"۔ مولویوں کی ان غیرمعمولی طبی خدمات سے ہم تاحال محرومِ استفادہ رہے ہیں۔ ہمارے مشاہدے میں تو یہ حضرات اپنے امراض کے علاج کے لیے ہسپتالوں ہی کا رخ فرماتے ہیں۔ ممکن ہے سرطان کے علاج کی کوئی خصوصی روحانی سہولت صرف خواتین کے لیے محفوظ ہو، جس سے خود اہلِ علم بھی مستفید نہ ہو سکتے ہوں۔ مناسب ہوگا کہ اس انقلابی طریقۂ علاج سے ماہرینِ سرطان کو بھی آگاہ کر دیا........
