menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamari Azdwaji Wafa Dari Ke Asbab Aur Hijamti Saniha

25 0
27.10.2026

ہماری ازدواجی وفاداری کے اسباب اور حجامتی سانحہ

زید کو بال کٹوانے تھے۔ صبح پوچھا، "آپ کاٹ دیں گی یا میں حجامت گاہ چلا جاؤں؟" میں نے کل کی مصروفیت کا عذر پیش کیا کہ الائینا کی سکول کی سہیلی کی والدہ کے ساتھ بچوں کو لائبریری لے جانے کا پروگرام پہلے سے طے ہے۔ کچھ دیر کتابیں پڑھیں گے اور پھر وہاں بچوں کے لیے مخصوص کمپیوٹروں پر مل کر کھیلیں گے، سو فنِ حجامت کسی اور روز سہی۔ فرمایا، "اچھا، میں سیلون سے ہی کٹوا لوں گا"۔ میں نے فوراً سر ہلا دیا۔

یہ ہماری مختصر ترین اور کامیاب ترین باہمی مشاورتوں میں سے ایک تھی۔

صبح حضرت حجامت گاہ سے لوٹے تو بال دیکھ کر دل میں پہلا سوال یہی ابھرا: کیا فنِ تراش میں میں بعض پیشہ ور حجاموں سے بھی بہتر ہوں؟ مگر فوراً اپنے ہی خیال پر مروّت کا پردہ ڈال دیا کہ........

© Daily Urdu