Thotha Chana, Baaje Ghana
تھوتھا چنا، باجے گھنا
تحریک انصاف کی سیاست نئے پاکستان، حقیقی آزادی اور نظام کی تبدیلی سے سمٹ کر عمران خان کی رہائی، رسائی اور ہسپتال سے دوائی تک محدود ہو چکی ہے۔ عدم اعتماد کے ذریعے وفاقی حکومت خاتمہ کے بعد عمران خان نے اپنے سابقہ کرم فرماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جلسوں اور عوامی اجتماعات میں خوب تنقید کی، لیکن بعد ازاں یہ انکشاف بھی ہوا کہ عوام کے سامنے انقلابی بیانیہ پیش کرنے والے قائد نے ایوان صدر میں دندان ساز کے ذریعہ خاموشی سے ملاقاتیں بھی کیں اور پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل جیسے اہم فیصلے بھی انہی کرم فرماؤں کے مشورے پر کیے جنہیں بعد میں ہدفِ تنقید بنایا گیا۔ ایسے موقع پر میر تقی میر کا شعر یاد آ جاتا ہے:
میر کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطّار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
اقتدار سے رخصتی کے بعد اڈیالہ جیل تک کے سفر میں ایک چیز مسلسل قائم رہی اور وہ تھی بڑھکوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ۔ کبھی کہا گیا کہ چند دنوں میں رہائی ہونے والی ہے، کبھی بتایا گیا کہ بس فیصلہ کن مرحلہ آ چکا ہے اور کبھی کارکنوں کو یقین دلایا گیا کہ نظام ہلنے والا ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ہر دعویٰ محض دعویٰ ہی ثابت ہوا۔ کچھ عرصہ........
