Pakistan Ki Difai Aur Sifarti Kamyabion Ka Saal
سال 2025 تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ یہ وہ سال تھا جب پاکستان نے پرعزم اور مؤثر انداز میں عالمی سیاست میں اپنی واپسی درج کرائی۔ برسوں تک سفارتی دباؤ، عالمی تنہائی اور داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا کرنے والا پاکستان اس سال عالمی سٹیج پر نہ صرف کھڑا ہوا بلکہ اس نے دنیا کو یہ واضح پیغام بھی دیا کہ وہ محض ایک مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے استحکام اور عالمی توازن کا حصہ ہے۔ یہ واپسی کسی ایک واقعے یا ایک معاہدے کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ ایک سوچے سمجھے قومی بیانیے، متوازن خارجہ پالیسی اور مضبوط دفاعی صلاحیت کا حاصل تھی۔ مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی نے ایک بار پھر خطے کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، مگر پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ اشتعال نہیں بلکہ تدبر، حکمت اور امن پر یقین رکھتا ہے۔
پاکستان کی دفاعی تیاری اور مسلح افواج کی مؤثر جوابی کاروائیوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی، جبکہ سفارتی محاذ پر ضبط اور اعتماد نے عالمی طاقتوں کو پاکستان کے مؤقف کے قریب کر دیا۔ اسی مرحلے پر افغانستان میں بھارت کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ، خفیہ نیٹ ورکنگ اور پراکسی کردار کا پردہ بھی فاش ہوا۔ پاکستان نے نہ صرف اس غیر فطری اتحاد کو بے نقاب کیا بلکہ سفارتی، سکیورٹی اور علاقائی حکمتِ عملی کے ذریعے بھارت اور........
