Aman Ka Alam, Pakistani Parcham
امن کا عَلَم، پاکستانی پرچم
زمانہ قدیم سے سفید پرچم امن، جنگ بندی اور مفاہمت کی علامت کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔ جب میدانِ جنگ میں خونریزی کو وقتی طور پر روکنا مقصود ہوتا، زخمیوں کو سنبھالنا یا مذاکرات کی راہ ہموار کرنی ہوتی تو سفید عَلَم لہرا کر فی الوقتی امن کو ایک موقع دیا جاتا تھا۔ مگر آج کے بدلتے ہوئے عالمی حالات میں امن کی علامتیں بھی نئی صورت اختیار کر رہی ہیں اور انہی میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم ایک مضبوط اور باوقار علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
حالیہ ایران-امریکہ کشیدگی نے دنیا کو ایک بار پھر ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی نازک صورتحال، آبنائے ہرمز کی غیر معمولی اہمیت اور عالمی طاقتوں کے باہمی مفادات نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں ایک معمولی غلطی بھی تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔ ایسے حساس موقع پر پاکستان نے جس بردباری، حکمت اور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک مثال بھی بن چکا ہے۔
پاکستان نے پسِ پردہ سفارتکاری کے ذریعے امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اعلیٰ سطحی رابطے، خفیہ و علانیہ سفارتی پیغامات........
