Fikri Deewalia Pan Aur Geostrategic Hawas
فکری دیوالیہ پن اور جیو سٹرٹیجک ہوس
جدید جیو پولیٹیکل منظرنامے میں جب ہم عالمی طاقتوں کی بساط اور علاقائی سٹرٹیجک صف بندیوں کا گہرا معائنہ کرتے ہیں، تو ایک عجیب و غریب فکری تضاد سامنے آتا ہے۔ یہ تضاد بین الاقوامی تعلقات کے روایتی اصولوں سے زیادہ انسانی جبلت اور عصرِ حاضر کی "سرمایہ دارانہ ہوس" (Capitalist Greed) کے اس فلسفے سے جڑا ہے، جسے اشرافیہ نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ایک عالمی نظام کی شکل دے دی ہے۔ آج کی میکیاولیائی سیاست (Machiavellian Politics) میں نظریات کی موت ہو چکی ہے اور ان کی جگہ بقا، حرص اور مصلحت پسندی کے ایسے تاریک سائے لہرا رہے ہیں جنہوں نے ریاستوں اور ان کے کارپردازوں کو محض اپنے مفادات کا اسیر بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں ہائبرڈ وارفیئر (Hybrid Warfare)، سٹرٹیجک اتحادوں کی پل پل بدلتی جُون اور اقتصادی جکڑبندیوں نے ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے جہاں پرنسپل اور اصول محض بیانیوں کی حد تک زندہ ہیں، جبکہ زمینی حقیقت پوزیشننگ اور خود غرضی کے گرد گھومتی ہے۔
اس جیو پولیٹیکل بساط پر جب ہم........
