menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Beijing, Hormuz Aur Nai Aalmi Kashmakash

11 0
16.05.2026

بیجنگ، ہرمز اور نئی عالمی کشمکش

امریکی عالمی بالادستی کے بیانیے کو اس وقت ایک غیر معمولی سفارتی اور تزویراتی آزمائش کا سامنا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والی حالیہ امریکی-چین قیادت ملاقات نے محض دو طاقتوں کے مابین رسمی مذاکرات کا منظر پیش نہیں کیا بلکہ اس نے بدلتے ہوئے عالمی توازنِ قوت، بحرانی جغرافیائی سیاست، معاشی انحصار اور عسکری نفسیات کے کئی پوشیدہ زاویوں کو بھی نمایاں کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخصوص عوامی اور نمائشی انداز کے ساتھ چین پہنچے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ یہ دورہ نہ صرف سفارتی سطح پر گرم جوشی کا مظہر بنے بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں ایک ایسی علامتی تصویر بھی ابھرے جس میں واشنگٹن اور بیجنگ ذاتی تعلقات کی قربت کے تاثر کے ساتھ نظر آئیں، مگر چینی صدر شی جن پنگ نے غیر معمولی احتیاط، تہذیبی وقار اور ریاستی سنجیدگی کے ساتھ اس خواہش کو محض رسمی مصافحے تک محدود رکھا۔

یہ معمولی سفارتی جزئیات دراصل بین الاقوامی تعلقات کی عمیق نفسیات کی آئینہ دار تھیں۔ ٹرمپ مسلسل شی جن پنگ کو "دوست" قرار دیتے رہے، مگر چینی قیادت نے اس جذباتی اصطلاح سے شعوری اجتناب کیا۔ بیجنگ بخوبی جانتا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی سیاست میں الفاظ بھی تزویراتی ہتھیار بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر شی نے تعلقات کی نوعیت بیان کرتے ہوئے........

© Daily Urdu