menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Syed Salman Gillani

78 10
23.02.2026

سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور کی زرخیز مٹی میں پیدا ہوئے۔ یہیں پلے بڑھے اور اسی شہر لاہور سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کی موجودگی محفلوں میں زندگی کی رمق دوڑا دیتی تھی۔ وہ بولتے تو محسوس ہوتا جیسے سماعتوں میں رس گھل رہے ہوں۔ وہ خاموش ہوتے تو ان کی متانت ایک خاموش پیغام دیتی تھی۔ اوراب جب وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں تواپنے پیچھے نہ ختم ہونے والی اداسیوں کا ایک سلسلہ چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی تادیر دلوں کومضطرب کئے رکھے گی۔ ان کا بچھڑنا محض ایک فرد کی موت نہیں بلکہ ایک پورے عہد کا خاتمہ ہے۔ ایک ایسی آواز کا خاموش ہونا ہے جو اپنے مخصوص انداز سے دلوں کو تڑپانے، مسکرانے اور رلانے کا فن جانتی تھی۔

سید سلمان گیلانی نے اپنی پوری زندگی ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر شعرو شاعری کرتے ہوئے گزاری۔ ان کی زندگی کا سفر مدحِ رسول ﷺ سے شروع ہو کر دفاعِ ختمِ نبوت پر مکمل ہوا۔ سلمان گیلانی کی مقبولیت کا دائرہ صرف پاکستان تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ بیرونِ ممالک بھی بے حد مقبول تھے۔ وہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور خلیجی ممالک میں منعقد ہونے والے مشاعروں اور مذہبی کانفرنسوں کی جان سمجھے جاتے تھے۔ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ان کی آواز وطن کی مٹی کی خوشبو اور دین کی پکار کا امتزاج ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اردو ادب اور اسلامی اقدار کا مقدمہ جس خوبصورتی سے لڑا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ان کے مداح دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جو آج ان کی وفات پر اتنے ہی رنجیدہ ہیں جتنے پاکستان میں رہنے والے ان کے قریبی دوست........

© Daily Urdu