menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Naye Mustaqbil Ki Naveed

27 0
27.10.2026

جامعة الرشید کراچی اورجامعہ الغزالی میں رابطۃ الجامعات الاسلامیہ کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس پاکستان کے تعلیمی مستقبل اور بالخصوص دینی مدارس کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے تعلیمی، علمی اور تحقیقی مستقبل کے حوالے سے ایک نئی سوچ کی شروعات ہیں اور اس کے ساتھ یہ بھی امید ہے کہ یہ پیش رفت آنے والے دور میں پاکستان کی عصری جامعات میں تعلیم، سائنس، تحقیق اور ریسرچ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اس کانفرنس کو تین مختلف پہلوئوں سے دیکھا جا سکتا ہے، اس کانفرنس کا پہلا اور بنیادی پہلو پاکستان کی موجودہ عصری جامعات کی صورتِ حال سے متعلق ہے۔ ہماری جامعات میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو دیکھا جائے تو مجموعی صورتِ حا ل انتہائی تشویش ناک ہے۔ تعلیم و تحقیق کے نام پر سطحی سرگرمیوں اور تفریحی مشاغل کا غلبہ، سنجیدہ علمی مباحث کا فقدان اور تحقیق کے محدود مواقع ہماری عصری جامعات کے اہم مسائل ہیں۔ اس سے بھی افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ یہ جامعات اپنے طلبہ کی علمی و فکری تربیت کے فقدان کے ساتھ ان کی دینی، اخلاقی اور قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں بھی مطلوبہ کردار ادا نہیں کر پا رہیں۔

اس پس منظر میں جامعہ الرشید اور جامعہ الغزالی کی طرف سے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ روابط استوار کرنے، علمی اشتراک کو فروغ دینے اور عصری تعلیم کے میدان میں ایک متبادل نمونہ پیش کرنے کی کوشش غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ایک ایسے........

© Daily Urdu