menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Murree, Turkey Ka Bursa Aur Maryam Aurangzeb

25 4
30.01.2026

مری محض ایک تفریحی مقام نہیں، ایک ذمہ داری ہے۔ بادلوں میں لپٹا یہ شہر برسوں سے طاقت کے ایوانوں کو دور سے دیکھتا آیا ہے، مگر قدرت کبھی کبھار اسے مرکزِ اختیار کے قریب لا کھڑا کرتی ہے۔ آج وہ لمحہ پھر آن کھڑا ہوا ہے اور اس بار نام ہے مریم اورنگزیب۔

مریم اورنگزیب پنجاب کی سینئر وزیر ہیں۔ جنگلات اور منصوبہ بندی و ترقیات جیسے کلیدی محکمے ان کے پاس ہیں۔ مری سے تعلق رکھنے والی یہ سیاست دان خواتین کی مخصوص نشست کے ذریعے اقتدار کی راہداریوں میں داخل ہوئیں، مگر یہاں تک پہنچنا محض قسمت نہیں، مسلسل محنت، سیاسی فہم اور فیصلہ سازی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایسے مقام پر پہنچنے والوں سے توقعات بھی عام نہیں ہوتیں۔

اس سے قبل اگر مری کے کسی فرد کے سر اقتدار کا ہما بیٹھا تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے۔ وزارتِ عظمیٰ جیسا منصب کسی بھی شہر کے لیے اعزاز ہوتا ہے، مگر مری کے باسی آج بھی اس دور کو سوالیہ نشان کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ان کا دور محض نگران وزیراعظم جیسا تھا، انہیں بنیادی پالیسیوں میں تبدیلی یا منصوبوں میں ردو بدل کا اختیار حاصل نہ تھا۔ مگر تاریخ تاویلیں نہیں، نتائج محفوظ رکھتی ہے۔ اسی لیے ناقدین انہیں ایک درمیانی درجے کی کارکردگی کی سند دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اب تاریخ نے ایک نیا امتحان رکھا ہے۔ مریم اورنگزیب آج پنجاب کی باگ ڈور کے اہم فیصلوں میں شریک ہیں۔ وہ وزیرِ اعلیٰ کی معتمدِ خاص سمجھی جاتی ہیں اور عام تاثر یہی ہے........

© Daily Urdu