Baloch (1)
میں Social Sciences یا Allias Fields کا ہر گز کوئی طالب علم نہیں ہوں۔
یہ تحریر میں نے ایک Chinese دوست 文博 کے لیے اس کے Ph. D Research کے لیے 2021 میں compile کی تھی۔ وہ ایک سال کے لیے Punjab University, Lahore میں exchanges scholar تھا۔ یہ سارا کام English Language میں کیا تھا۔ اب موجود حالات تقریباً ویسے ہی ہیں، سو پڑھنے اور دلچسپی رکھنے والے Readers کے لیے اردو ترجمہ کرکے بغیر کسی تبدیلی کے share کر رہا ہوں۔
نسلی اعتبار سے بلوچ مسلمان ہیں اور ثقافتی طور پر ایک خاص تہذیبی اسلوب کے حامل ہیں۔ وہ جنوبی ایشیا کے جنوب مغربی حصے میں آباد ہیں اور اُس خطے کے باسی ہیں جو ماضی میں بلوچستان کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک ایسا علاقہ جو قدیم فارسی اور ہند سلطنتوں پر محیط رہا ہے، اس خطے کا بڑا حصہ اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چار صوبوں میں سے سب سے بڑے صوبے پر مشتمل ہے۔ تاریخی طور پر غیر ملکیوں، بالخصوص ان قابضین کے لیے ان پر حکمرانی کرنا مشکل رہا ہے جو ان کی آبائی سرزمین کو فتح کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ خطہ گزشتہ کم از کم چار دہائیوں سے انتہائی ہنگامہ خیزی، بدامنی، پراکسی جنگوں اور معاشی عدم استحکام کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کی جدید کاری اور خاص طور پر گزشتہ تین دہائیوں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے آغاز کے بعد سے اسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ اس میں سرسبز و شاداب ہیں۔........
