Toheed o Sifaat e Bari Taala (4)
توحید و صفات باری تعالیٰ (4)
ارشاد باری تعالیٰ ہے: اللہ تعالیٰ کے لئے بہترین نام ہیں اسے انہی ناموں سے یاد کرو (الاعراف 18)۔ اس آیت میں ناموں سے مراد اسمائے صفات ہیں۔ خدا باری تعالیٰ کے لئے ان کے بہترین ہونے کا مطلب ہے کہ اس کے لئے ایسے اسمائے صفات موزوں نہیں ہیں جن سے کسی نوعیت کے نقص کا اظہار ہوتا ہے۔ ان ناموں سے یاد کرنا چاہیے جو اس کی صفات کمالیہ کا اظہار کرتے ہوں۔ قرآن مجید اور احادیث شریف میں جگہ جگہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ بیان کئے گئے ہیں۔ علماء کرام نے ان کی تعداد نناوے بتائی ہے لیکن اس سے یہ شبہ پیدا نہ ہونا چاہیے کہ صفات الٰہی صرف ان نناوے تک محدود ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کاملہ گنتی اور شمار کی حد سے باہر ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ........
