menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Falsafa e Karbala: Aik Amli Pegham

12 0
sunday

فلسفۂ کربلا: ایک عملی پیغام

ماہ محرم اسلامی تاریخ کا وہ عظیم باب ہے جو قربانی، استقامت، حق پرستی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی لازوال داستان اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ہر سال محرم آتے ہی دنیا بھر کے مسلمان، خصوصاً امام حسینؑ سے عقیدت رکھنے والے مجالس عزا کا انعقاد کرتے ہیں، ان کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، ان پر ڈھائے گئے مظالم کا تذکرہ کرتے ہیں اور ان کی یاد میں اشک بہاتے ہیں۔ یہ تمام امور اپنی جگہ نہایت اہم اور قابلِ احترام ہیں کیونکہ یہ محبت، عقیدت اور وابستگی کا اظہار ہیں۔ لیکن اگر ہم محرم کے پیغام کو صرف ان رسومات تک محدود کر دیں اور یہ سمجھ لیں کہ ہماری ذمہ داری صرف مجالس برپا کرنے، واقعات سننے اور گریہ کرنے تک ہی محدود ہے تو ہم کربلا کے حقیقی مقصد کو پوری طرح نہیں سمجھ پائیں گے۔

عام طور پر ہم "واقعۂ کربلا" کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک دائمی فلسفہ، ایک زندہ فکر اور ایک ایسا عملی دستور ہے جو ہر دور کے انسان کو زندگی گزارنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ تاریخ کے واقعات اپنی جگہ اہم ہوتے ہیں لیکن ان کی اصل اہمیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ان سے حاصل ہونے والے اسباق کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ اگر کربلا صرف ایک ایسا واقعہ بن کر رہ جائے جسے ہر سال یاد کر لیا جائے تو اس کا اثر محدود رہ جاتا ہے........

© Daily Urdu