menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sabr Mushkil Kyun Lagta Hai?

22 0
23.07.2026

صبر کیوں مشکل لگتا ہے؟

زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کی زبان خاموش ہوتی ہے، مگر دل چیخ رہا ہوتا ہے۔ ایسے ہی لمحوں میں انسان کے ایمان، کردار اور حوصلے کا اصل امتحان ہوتا ہے اور اس امتحان کا نام صبر ہے۔

ہمارے گاؤں میں ایک نوجوان رہتا تھا۔ اس کا نام یہاں لکھنا ضروری نہیں، کیونکہ اس کی کہانی صرف ایک شخص کی نہیں، ہزاروں نوجوانوں کی کہانی ہے۔ وہ بچپن ہی سے محنتی تھا۔ صبح فجر کے بعد کھیتوں میں اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا، پھر اسکول چلا جاتا۔ گاؤں کے لوگ اکثر اس کے والد سے کہتے، (تمہارا بیٹا ایک دن بہت بڑا آدمی بنے گا)۔

وقت گزرتا گیا، مگر زندگی نے اس کے لیے آسان راستہ نہیں چنا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس نے کئی جگہ ملازمت کے لیے درخواست دی، لیکن ہر بار ناکامی اس کا استقبال کرتی۔ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ قسمت خراب ہے، کچھ نے کہا کہ شاید محنت کم ہے۔

ایک شام وہ گاؤں کی مسجد کے باہر خاموش بیٹھا تھا۔ اس کے چہرے پر تھکن تھی، مگر آنکھوں میں امید کی ایک ہلکی سی روشنی باقی تھی۔ اسی دوران گاؤں کے ایک بزرگ اس کے پاس آئے، اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا: "بیٹا! اللہ جب اپنے بندے کو بڑی منزل دینا چاہتا ہے تو پہلے اس کے اندر صبر پیدا کرتا ہے۔ جو راستے میں ہار مان لیتا ہے، وہ منزل........

© Daily Urdu