menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Switzerland Muzakrat Mein Pesh Raft, Jaame Muahde Ka Ibtedai Khaka Tayyar

33 0
22.06.2026

سوئزرلینڈ مذاکرات میں پیشرفت، جامع معاہدے کا ابتدائی خاکہ تیار

پاکستان اور قطر کی مدد سے سوئزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی۔ یوں اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ دونوں ممالک حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود ایک وسیع تر سمجھوتے کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگرچہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر حتمی معاہدے تک پہنچنا ہے، لیکن مذاکرات کے پہلے دور میں یہ واضح ہوگیا کہ لبنان، آبنائے ہرمز اور خطے کی مجموعی سلامتی بھی اس عمل کا لازمی حصہ ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں جاری مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ساٹھ روزہ روڈمیپ پر اتفاق کیا ہے۔

قطر اور پاکستان کے مطابق امریکا اور ایران نے ایک "ڈی کنفلکشن سیل" قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا۔ اسی طرح آبنائے ہرمز کے لیے ایک براہ راست مواصلاتی........

© Daily Urdu