menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Aur America Muzakrat Kyun Nahi Kar Rahe?

30 0
16.05.2026

ایران اور امریکا مذاکرات کیوں نہیں کررہے؟

ساری دنیا اس وقت آبنائے ہرمز کی بندش سے شدید پریشان ہے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں بلکہ خوراک کے بحران کا بھی اندیشہ جنم لے رہا ہے۔ ایشیا سے یورپ اور افریقا سے لاطینی امریکا تک حکومتیں، توانائی کمپنیاں اور مالیاتی ادارے خوفزدہ ہیں کہ یہ بحران مزید طویل ہوا تو ایندھن، سفر اور عالمی تجارت سب متاثر ہوں گے۔ لیکن ایران اور امریکا کسی جلدی میں نظر نہیں آتے۔ کمزور سی سیزفائر ضرور برقرار ہے لیکن دونوں طرف سے سخت بیانات بھی آرہے ہیں اور مذاکراتی عمل کو جان بوجھ کر سست رفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

بلوم برگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر بات چیت مؤخر کردی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسے "بہت پیچیدہ" مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بعد کے مرحلے میں زیر بحث آئے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے واپسی کے سفر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا "صحیح وقت" پر ایران کا یورینیم ہٹانے کے........

© Daily Urdu