Black Hole Information Paradox
بلیک ہول انفارمیشن پیراڈوکس
فرض کریں آپ کے پاس ایک کتاب، ایک کمپیوٹر، یا صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے جس پر چند الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ اگر یہ سب کسی بلیک ہول میں گر جائیں تو ان میں موجود معلومات کا کیا ہوگا؟ کیا وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی، یا کسی نہ کسی شکل میں باقی رہیں گی؟ بظاہر یہ ایک سادہ سوال لگتا ہے، لیکن یہی سوال جدید فزکس کے سب سے گہرے معمہ، بلیک ہول انفارمیشن پیراڈوکس، کی بنیاد ہے۔
فزکس میں "انفارمیشن" سے مراد صرف تحریری معلومات نہیں ہوتی۔ اس سے مراد کسی بھی ذرّے یا جسم کی تمام بنیادی خصوصیات ہیں، جیسے اس کی توانائی، کمیت، برقی بار، اسپن اور وہ تمام کوانٹم معلومات جو اس کی شناخت بناتی ہیں۔ کوانٹم........
