menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Nazriya Islami Ho Sakta Hai?

16 0
previous day

کیا نظریہ "اسلامی" ہو سکتا ہے؟

برصغیر میں گزشتہ دو سو سال کی اصل علمی بحث ہی اسلامی اور غیراسلامی کی ہے۔ اس بحث کے بنیادی علمی وسائل کا تعلق استناد اور تعبیر سے ہے اور عقلی وسائل کا اس سے اب تک کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ تکفیر عام کا مسئلہ بھی اس بحث کے نتائج کے طور پر سامنے آیا تھا کیونکہ اس میں مسلمان کے اسلامی اور غیراسلامی ہونے کا سوال بھی کھڑا ہوگیا تھا۔ دو قومی تھیوری (theory) اصل میں کوئی نظریہ (ideology) نہیں تھی، برصغیر میں مسلمانوں کے تاریخی تجربے کا بیان تھا جسے جدید سیاست میں شناخت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سامنے لایا گیا تھا۔ لیکن ہمارے مذہبی علوم میں نظریہ سازی کا اس قدر غلبہ تھا کہ مولانا مودودی نے اسے بھی آخر الامر ایک نظریہ (ideology) ہی بنا دیا۔ نظریہ، مذہب کی علمی توسیع، توضیح وغیرہ جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، بلکہ اس کی replacement ہوتی ہے۔ نظریے کے اسلامی یا غیر اسلامی ہونے کا سوال ایسا ہی ہے جیسے کہ یہ پوچھا جائے کہ کیا بھینس یا ٹرک اسلامی یا غیراسلامی ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ کوئی زبردستی انھیں اسلامی بنا لے تو آدمی کیا کر سکتا ہے لیکن ان چیزوں کا اسلامی غیر........

© Daily Urdu