Jazeera e Khaak Se Aage
جزیرۂ خرک پر امریکی حملے سے مشرق وسطیٰ میں جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ ایران کے تقریباً سارے تیل کی برآمد کا یہ واحد ٹرمینل تھا۔ خرک پر امریکی حملے سے تیل کی تمام ایرانی برآمدات رک جائیں گی۔ ایرانی تیل کی چینی درآمدات اسی جزیرے سے ہوتی تھیں اور اس حملے کے بعد چین کو متبادل ذرائع تلاش کرنا پڑیں گے۔ اب اس امر کا امکان بہت بڑھ گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیل کی کوئی تنصیبات محفوظ نہیں رہ پائیں گی اور سارا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ ایسا ہونا امریکی منصوبے کے عین مطابق ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری دفعہ صدر بنتے ہی جس ٹیرف جنگ کا آغاز کیا تھا، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے تب میں نے عرض کیا تھا کہ امریکی........
