menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taleem, Siasat Aur Shaoor Ka Sangam Aik Fikri Mutala

14 4
24.01.2026

​تعلیمی ادارے کی فضائیں جب تک کتابوں کی خوشبو اور علمی مکالمے کی تپش سے مہکتی رہتی ہیں، قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں تصور کیا جاتا ہے۔ یہ وہ مقدس ایوان ہیں جہاں انسانیت کی معراج کا سفر شروع ہوتا ہے، مگر جیسے ہی ان ایوانوں میں سیاست کا لفظ گونجتا ہے، ذہنوں میں خدشات اور سوالات کے طوفان اٹھنے لگتے ہیں۔ ایک لکھاری کی حیثیت سے جب میں اس منظرنامے کا گہرا مشاہدہ کرتا ہوں تو مجھے سیاست اور طالب علم کا رشتہ ایک ایسی دو دھاری تلوار کی مانند نظر آتا ہے جو شعور کی جلا بھی کر سکتی ہے اور زندگی کی امنگوں کا لہو بھی۔

ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ سیاست محض اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی دوڑ نہیں ہے، بلکہ یہ اپنے عہد کے سماجی، معاشی اور نظریاتی مسائل کو سمجھنے کا دوسرا نام ہے۔ اگر ایک طالب علم خود کو محض نصابی کتابوں تک محدود کر لے اور اپنے گرد و پیش کی بدلتی ہوئی سیاسی رتوں سے بے خبر رہے، تو وہ ایک ڈگری یافتہ فرد تو بن سکتا ہے مگر ایک حساس اور بیدار........

© Daily Urdu