menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Devi: Muhabbat, Jurm Aur Insan Ke Batin Tak Aik Adabi Yatra

22 0
thursday

دیوی: محبت، جرم اور انسان کے باطن تک ایک ادبی یاترا

بعض کتابیں پڑھی نہیں جاتیں بلکہ ان کے اندر سفر کیا جاتا ہے۔ ان کے صفحات سے گزرتے ہوئے آدمی کسی شہر، کسی جنگل، کسی ویران حویلی یا کسی اجڑے ہوئے گھر تک نہیں پہنچتا بلکہ اپنے ہی باطن کے ان گوشوں میں اترنے لگتا ہے جہاں برسوں سے کچھ سوال بے آواز پڑے ہوتے ہیں۔ ایسے سوال جنہیں ہم زندگی کی مصروفیت میں فراموش کر دیتے ہیں مگر ادب انہیں ہماری یادداشت کی دہلیز پر لا بٹھاتا ہے۔

طاہر جاوید مغل کا ناول "دیوی" میرے لیے اسی نوعیت کی ایک ادبی یاترا ثابت ہوا۔ اس ناول کا نام پڑھتے ہی ذہن میں ایک ایسی عورت کا تصور ابھرتا ہے جس کے گرد تقدیس کا ہالہ بھی ہو سکتا ہے، معصومیت کی روشنی بھی اور اس معاشرے کے ہاتھوں پیدا ہونے والی وہ پراسراریت بھی جسے عورت کی شخصیت کے گرد ہمیشہ سے بُنا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس عنوان کے پیچھے داخل ہوتے ہوئے یہ احساس بھی ساتھ رہتا ہے کہ شاید اصل داستان کسی دیوی کی نہیں، ان انسانوں کی ہے جو اپنے اپنے زمانے میں کسی کو دیوی بناتے ہیں، کسی کو مجرم قرار دیتے ہیں اور کسی کو محبت کرنے کی سزا سناتے ہیں۔

ناول کی کہانی رستم سیال اور شانی بی بی کے گرد آگے بڑھتی ہے۔ رستم کی زندگی کا راستہ انتقام اور جرائم کی دنیا سے ہو کر گزرتا ہے جبکہ شانی ایک بااثر چوہدری کی بیٹی ہے۔ ان دونوں کی محبت کے سامنے صرف دو انسانوں کے درمیان فاصلے نہیں، بلکہ ماضی، معاشرتی حیثیت اور اس ماحول کی قوتیں بھی موجود ہیں جس میں انسان کی قدر اکثر اس کے کردار سے زیادہ اس کے خاندان، دولت اور مرتبے سے متعین کی جاتی ہے۔ ناول طویل عرصے تک ماہنامہ جاسوسی ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوتا رہا اور بعد ازاں کتابی صورت میں سامنے آیا جو سات حصوں پر مشتمل ہے اور اسے علی میاں پبلیکشنز سے میاں عبدل غفار نے شائع کیا۔

مگر کسی ناول کی اصل یاترا اس کے پلاٹ کا خلاصہ بیان کر دینے سے شروع نہیں ہوتی۔ اس کا آغاز اس مقام سے ہوتا ہے جہاں ہم کرداروں کو دیکھتے دیکھتے اپنے معاشرے کو دیکھنے لگتے ہیں۔

رستم سیال کے تصور کو سامنے رکھیے۔ ایک انسان جرم کی دنیا میں کیسے داخل ہوتا ہے؟ کیا وہ پہلے دن ہی مجرم ہوتا ہے یا اس کے اندر موجود انسان کو حالات رفتہ رفتہ شکست دیتے ہیں؟ کیا غربت بذاتِ خود کسی کو مجرم بنا دیتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ غربت سے نکلنے والے کروڑوں انسان اپنی دیانت، محنت اور صبر سے زندگی تعمیر کرتے ہیں۔ لیکن غربت کے ساتھ جب بے اختیاری، تحقیر، مواقع کی عدم دستیابی اور انصاف کے بند دروازے شامل ہو جائیں تو بعض زندگیاں ایسے موڑ مڑ جاتی ہیں جہاں سے واپسی ممکن ہونے کے باوجود دشوار ہو جاتی ہے۔

یہاں ادب اور سماجیات ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں۔ قانون کسی فعل کو جرم قرار دیتا ہے مگر ادب اس فعل تک پہنچنے والے راستے کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ قانون پوچھتا ہے کہ کیا ہوا؟ ادب یہ بھی پوچھتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا، اس انسان کے اندر کیا ٹوٹا اور اس ٹوٹ پھوٹ میں معاشرے کا کتنا حصہ تھا۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ حالات کے نام پر جرم کی توجیہہ کر دی جائے۔ انسان کے افعال کی ذمہ داری اپنی جگہ موجود رہتی ہے۔ لیکن اگر ہم ہر مجرم کو صرف اس کے جرم کے ذریعے دیکھیں تو ہم........

© Daily Urdu