Pakistan Mein Qaumi Hukumat Ki Bazgasht, Magar Kese?
پاکستان میں قومی حکومت کی بازگشت، مگر کیسے؟
پاکستان کی سیاست ایک بار پھر اُس موڑ پر آ پہنچی ہے جہاں "قومی حکومت" کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اقتدار کی راہداریوں سے لے کر عوامی مباحثوں تک، یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا موجودہ سیاسی انتشار، معاشی غیر یقینی اور گورننس کے بحران سے نکلنے کے لیے کوئی ایسی ہمہ گیر جماعتی حکومت ممکن ہے جو سیاست سے زیادہ ریاست کے استحکام کو ترجیح دے؟ مگر اصل سوال یہ نہیں کہ قومی حکومت ضروری ہے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ ایسی حکومت ممکن کیسے ہوگی اور کس آئینی، سیاسی یا اخلاقی بنیاد پر اسے قائم کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں قومی حکومت کا تصور نیا نہیں۔ ماضی میں مختلف ادوار میں اس خیال کو مختلف ناموں سے دہرایا جاتا رہا کبھی "اتحادِ ملی"، کبھی "چارٹر آف ڈیموکریسی" اور کبھی "وسیع البنیاد حکومت"۔ لیکن ہر بار عملی مشکلات اور سیاسی مفادات نے اس خواب کو حقیقت بننے نہ دیا۔ موجودہ حالات میں یہ نعرہ ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے کیونکہ سیاسی جماعتوں کے مابین اعتماد کی فضا تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ ایک طرف معیشت کا بوجھ ہے جو ہر حکومت کے کندھوں کو جھکا دیتا ہے، دوسری جانب عوام کہ جن کا صبر سیاسی کھینچا تانی کے بوجھ تلے دم توڑتا محسوس ہو رہا........
