Pims Islamabad: 14 Nanhi Jaanein Aur Aik Be Jawab Sawal
پمز اسلام آباد: چودہ ننھی جانیں اور ایک بے جواب سوال
کبھی کبھی ایک خبر صرف خبر نہیں ہوتی۔ وہ پورے معاشرے کے ضمیر پر دستک ہوتی ہے۔ پمز اسلام آباد کے نومولود بچوں کے وارڈ میں پیش آنے والا سانحہ بھی ایسی ہی ایک دستک ہے۔ ایک طرف وہ مائیں ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو جنم دے کر زندگی کی سب سے بڑی خوشی محسوس کی، دوسری طرف ایک ایسا حادثہ جس نے ان کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا۔
نومولود بچے دنیا کے سب سے بے بس انسان ہوتے ہیں۔ انہیں نہ خطرے کا اندازہ ہوتا ہے، نہ وہ خود اپنی جگہ سے نکل سکتے ہیں، نہ دروازہ کھول سکتے ہیں، نہ دھوئیں سے بچنے کی تدبیر کرسکتے ہیں۔ وہ مکمل طور پر ان لوگوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں جنہیں ان کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اسی لیے نومولود بچوں کے وارڈ میں ہونے والا کوئی بھی حفاظتی سانحہ معمولی نہیں ہوسکتا۔
یہاں سوال صرف یہ نہیں کہ آگ کیسے لگی۔ سوال یہ بھی ہے کہ آگ لگنے کے بعد حفاظتی نظام کہاں تھا؟
پاکستان میں ایک غریب عورت کے لیے سرکاری ہسپتال اکثر آخری امید ہوتا ہے۔ وہ اپنی استطاعت کے مطابق نہیں بلکہ اپنی مجبوری کے مطابق ہسپتال کا انتخاب کرتی ہے۔ وہ اپنے بچے کو ڈاکٹر کے حوالے کرتی ہے۔ وہ نرس پر اعتماد کرتی ہے۔ وہ وارڈ پر اعتماد کرتی ہے۔ وہ پورے نظام پر اعتماد کرتی ہے اور یہ اعتماد معمولی چیز نہیں۔
جب ایک ماں اپنا نومولود ہسپتال میں چھوڑتی ہے تو وہ صرف ایک طبی سہولت استعمال نہیں کر رہی ہوتی، وہ دراصل اپنی اولاد کی زندگی کچھ وقت کے لیے ایک ادارے کے سپرد کر رہی ہوتی ہے۔
اس ادارے کی ذمہ داری صرف علاج نہیں۔ حفاظت بھی ہے۔ حادثہ اور غفلت میں فرق ہے، ہمیں جذبات کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا دائرہ بھی........
