menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Talaba o Talibat Ki Halakat, Iqdam e Khud Kashi Qabil Tashveesh Hai

26 0
16.10.2026

طلباء وطالبات کی ہلاکت، اقدام خودکشی قابل تشویش ہے

ہفتہ رفتہ میں جنوبی پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارہ جات سے منسلک طلباء و طالبات کی ہلاکت، قتل، خودکشی کے سنگین واقعات پیش آئے، ان سانحات کو اہل دل نے دکھ اور کرب کے ساتھ محسوس کیا، سماج میں ایسی اموات اور اقدام خود کشی پر بہت سے سوالات پوچھے جارہے ہیں، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات اس قدر غیر محفوظ کیوں ہیں، ماضی میں یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا، وہ والدین جن کے جواں سال بیٹے، بیٹاں انکی آنکھوں کے سامنے بے بسی اور لاپرواہی سے موت کے منہ میں چلے گئے، بیچارے کس کرب، ذہنی اذیت سے گزر ے ہیں، ارباب اختیار، سکول انتظامیہ اور عام شہری یقیناً اس احساس مروت سے نابلد ہوں گے۔

طلباء و طالبات کی ہلاکت کی خبریں میڈیا پر چلیں، وی لاگرز نے ریٹنگ کے لئے اپنا حصہ ڈالا، سوشل میڈیا پر آوازیں بلند ہوئی، ذمہ دار کے خلاف قانون حرکت میں آیا، روایتی ہتھکنڈے، تفتیش، انکوائری کے احکامات کا سلسلہ چل نکلا، پہلے بھی اس طرح کے سنگین واقعات ہو ئے، ہائی پروفائل کیس کا ٹیگ بھی لگا، سماج نے بھر پور آواز اٹھائی ملزمان پھر بھی سزا سے بچ نکلے۔

بلوچستان کے بارکھان علاقہ سے درچہ چہارم کا سرکاری ملازم جب بیٹے کو ملتان کے معروف نجی سکول و کالج میں حصول تعلیم کے لئے بھیج رہا تھا، ہر والد کی طرح اس کے بھی خواب تھے، بہتر اور روشن مستقبل کے لئے اس نے اسکی جدائی برداشت کی، تعلیمی اخراجات کا بھاری بھر کم بوجھ بھی اٹھایا، اس کا بچہ پڑھ لکھ کر اس کا........

© Daily Urdu