menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sardari Aur Wadera Shahi Nizam Ke Manfi Asraat

26 0
24.04.2026

سرداری اور وڈیرہ شاہی نظام کے منفی اثرات

جون 2017 کی صبح ٹریفک سارجنٹ بخوشی جب اپنے ڈیوٹی پرگیا، تو اہل خانہ کو یہ قطعی علم نہیں ہوگا کہ آخری بار گھر کے سربراہ کو الوداع کر رہے ہیں، وہ کسی ایسے عارضہ میں بھی مبتلا بھی نہ تھا جو اچانک جان لیوا ثابت ہوتا البتہ فرائض اس نوعیت کے ضرور تھے کہ کسی حادثہ کا امکان ہو، تاہم کسی ڈرائیور سے غفلت کی امید کم ہی تھی، سارجنٹ کا اپنا ایک دبدبہ ہوتا ہے، کوئٹہ شہر کے چوک جی او پی میں دن کی روشنی میں جس گاڑی نے سارجنٹ کو کچل کے رکھ دیا وہ عام شہری کی گاڑی نہ تھی اچکزئی قبیلہ کے سردار اور ممبر اسمبلی کی لینڈکروزر تھی جن کا کام ہی قانون سازی ہے موصوف ایسی بھیانک لاقانونیت کا مرتکب ہو ئے کہ سرکاری ملازم کی جان لے لی، جہاں سرداری نظام deep routed ہو وہاں سرکاری اہلکار اور سردار کا کیا مقابلہ؟ ، اشرافیہ نے اسے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

کل ہی کی بات ہے سندھ کی بیٹی کی آہ وبکاہ پورے عالم نے سنی، اُم رباب دادا، والد، چچا کی قبروں پر کررہی تھی، جن کو ایک سردار نے اس لئے قتل کروایا کہ قمبرتحصیل میں نکلنے والی گیس، تیل کی رائیلٹی کے لئے اس کے والد نے تمند دار کونسل بنوائی، سردار نے اس فعل کو اپنی شان میں گستاخی سمجھا، دادو کی سیشن عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا، استغاثہ عام شہری نے دائر کیا تھا۔

شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں شہید کی نو عمر بیٹی فیلڈ مارشل سے شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ وڈیرہ انکی زمینوں اورصحن میں پانی چھوڑ دیتا ہے، وہ تکرار........

© Daily Urdu