Student List
انجاراڈونجک (Anja Radonjic) چوبیس سال کی خوب صورت لڑکی تھی، بلغراد یونیورسٹی کے فلاسفی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھتی تھی، ایتھلیٹ اور باسکٹ بال پلیئر تھی اور یونیورسٹی میں بہت مشہور تھی، وہ یکم نومبر 2024ء کو سربیا کے دوسرے بڑے شہر ناوی ساد کے ریلوے سٹیشن پر کھڑی تھی، وہ پیراسن ٹائون سے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے آئی تھی اور ریلوے سٹیشن پر کھڑی ہو کر اس کا انتظار کر رہی تھی لیکن پھر اچانک سٹیشن کی چھت ہلی اور دھڑام سے نیچے آ گری، دھماکا ہوا اور انجا چھت کے نیچے دب گئی، ریلوے سٹیشن کی کنکریٹ کی کنوپی ناقص تعمیراتی مٹیریل کی وجہ سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 14 لوگ فوراً ہلاک ہو گئے جب کہ انجا اور ایک اور بزرگ شدید زخمی ہو گئے (ٹوٹل 16 ہلاکتیں ہوئیں)۔
انجا کو کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملبے سے نکالا گیا، وہ زندہ تھی، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 17 دن موت اور حیات کی کشمکش میں رہ کر فوت ہوگئی، انجا کا علاج ناوی ساد کے ہسپتال میں ہو رہا تھا، بلغراد یونیورسٹی کے طالب علم انجا کے علاج کے دوران ہسپتال کے سامنے اکٹھے ہوئے اور سٹیشن کی ناقص تعمیر پر احتجاج شروع کر دیا، یہ احتجاج آہستہ آہستہ سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک بن گیا اور پورے ملک کے طالب علم ہسپتال کے سامنے اکٹھے ہوتے چلے گئے، سٹوڈنٹس حکومت سے واقعے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے، یہ مطالبہ انجا کی موت کے بعد ملک گیر ہوگیا اور طالب علم اس ڈیمانڈ کے ساتھ جڑتے چلے گئے۔
سربیا کی حکومت بھی تیسری دنیا کی حکومتوں کی طرح سست اور کرپٹ تھی، اس نے اس مظاہرے کو سیریس نہیں لیا لیکن یہ معاملہ وقت کے ساتھ ساتھ سیریس ہوتا چلا گیا، پورے ملک سے لوگ کرپشن کی داستانیں طالب علموں کو بھجوانے لگے اور سٹوڈنٹس انہیں سوشل میڈیا پر اٹھانے لگے، حکومت پر دبائو بڑھتا چلا گیا، یکم نومبر 2025ء کو ناوی ساد کے حادثے کی پہلی برسی تھی، طالب علموں نے عوام سے اپیل کی اور پورے ملک میں احتجاج کی نئی لہر شروع ہوگئی، طالب علموں نے اس احتجاج کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا، انہوں نے سٹوڈنٹ لسٹ کے نام سے ایک انوکھی سیاسی جماعت بنا لی۔
اس جماعت کی تین خوبیاں تھیں، ایک، یہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں کرائی گئی لہٰذا یہ ایک ایسی سیاسی جماعت تھی جو بڑی سیاسی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی جماعت نہیں تھی، دو، سٹوڈنٹ لسٹ کا کوئی لیڈر، کوئی انتظامی عہدیدار نہیں تھا، یہ فیصلہ ہوا سٹوڈنٹ لسٹ کا کوئی صدر یا جنرل سیکرٹری نہیں ہوگا، کیوں؟ کیوں کہ طالب علموں کا خیال تھا ہم نے اگر اس کا دفتر اور انتظامیہ بنا لی تو پھر ہم........
