Seeti Se Rizq Kamane Wala Insan
سیٹی سے رزق کمانے والا انسان
بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی، اس کا گانا "دل کیا کرے جب کسی کو کسی سے پیار ہو جائے" اس سال کا موسٹ ہٹ گانا تھا، یہ گانا کشور کمار نے گایا تھا اور موسیقی راجیش روشن نے دی تھی، یہ 1975ء سے 2026ء تک 50 سال سے پاپولر چلا آ رہا ہے، مجھ سمیت اسے لاکھوں کروڑوں لوگ آج بھی سنتے ہیں، آپ اگر یہ گانا سنیں تو آپ کو اس میں ٹھیک ایک منٹ 25 سیکنڈ بعد سیٹی کی آواز آئے گی، یہ انسانی سیٹی ہے اور پوری تان کے ساتھ، موسیقی کے اتار چڑھائو کے ساتھ بجائی جاتی ہے، یہ ہندوستان کی موسیقی کی روایات کی پہلی سیٹی تھی۔
سیٹی کو ہندوستان میں اچھا نہیں جانا جاتا، اسے لوفروں اور لفنگوں کی حرکت سمجھا جاتا تھا، سیٹی بجانے والوں کو گلیوں اور کوچوں میں پھینٹا بھی پڑ جاتا تھا، لوگ آج بھی سیٹی بجانے والوں کو پسند نہیں کرتے، ہندوستان میں موسیقی مذہب کا حصہ ہے لہٰذا اس میں سیٹی کی گنجائش نہیں ہو سکتی تھی لیکن راجیش روشن نے یہ "متھ" توڑ دی اور کشور کمار جیسے گائیک کے گانے میں سیٹی بجوا دی اور کشور کمار نے اس کی اجازت بھی دے دی، یہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا؟
یہ داستان بہت دل چسپ ہے، راجیش روشن سیٹی بجانے کی لت میں مبتلا ہیں، یہ گھر پر سارا دن سیٹی بجاتے رہتے ہیں، یہ دھنیں بھی سیٹی کی آواز پر بناتے ہیں، یہ ایک دن کوئی گانا ریکارڈ کرا رہے تھے، آرکسٹرا میں موجود ایک وائلن نواز نے وقفے کے دوران سیٹی کے ذریعے دھن بجانی شروع کر دی، اس کی سیٹی پرفیکٹ اور دھن کے عین مطابق تھی، راجیش روشن وہ سن کر حیران رہ گئے، اس کے پاس گئے اور اس سے پوچھا "تم نے یہ کہاں سے سیکھا" نوجوان کا کہنا تھا "کسی سے بھی نہیں، میں فالتو وقت میں دھنوں کو سیٹی پر کاپی کرتا رہتا ہوں "۔
راجیش روشن نے اس کی سیٹی پر مختلف دھنیں سنیں اور وہ شخص حیران کن نکلا، اس نے راجیش کو بتایا میں یہ کام بچپن سے کر رہا ہوں، مجھے یہ اچھا لگتا ہے، راجیش روشن کو وہاں سے انوکھا آئیڈیا آیا، وہ اس وقت جولی فلم کا میوزک بنا رہے تھے اور "دل کیا کرے" کی دھن تخلیق کر رہے تھے، انہوں نے اس آرٹسٹ کو "دل کیا کرے" میں سیٹی بجانے کی پیش کش کر دی، آرٹسٹ کو اور کیا چاہیے تھا، وہ خوش ہوگیا تاہم اس نے راجیش روشن سے عجیب فرمائش کر دی، اس کا کہنا تھا میں گانے کے نوٹس فالو کروں گا اور دھن کے مطابق کشور کمار کے ساتھ کھڑا ہو کر سیٹی بجائوں گا۔
راجیش روشن پریشان ہو گئے کیوں کہ یہ کشور کمار........
