Great Game (1)
یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی، قابیل کسان تھا، وہ کھیتی باڑی کرتا تھا جب کہ ہابیل چرواہا تھا، وہ جانور پالتا تھا، ہم آگے بڑھنے سے قبل چرواہے اور کسان کی نفسیات بھی سمجھ لیں، کسان کی فطرت میں کینہ ہوتا ہے، اس کے مزاج میں حسد اور بخل بھی ہوتا ہے، یہ اپنی کھیتی اور فصل کے بارے میں اتنا حساس ہوتا ہے کہ صرف پانی موڑنے یا کھیت میں جانور داخل ہونے پر دوسرے کو قتل تک کر دیتا ہے شاید یہی وجہ ہے کسانوں میں شریکے اور لڑائیاں زیادہ ہوتی ہیں جب کہ چرواہوں کا دل بڑا اور کھلا ہوتا ہے، یہ فطرت کی گود میں پلتے ہیں، جانوروں کے ہمراہ جنگلوں، ویرانوں، ندیوں اور نالوں کے ساتھ پھرتے رہتے ہیں لہٰذا ان کے مزاج میں وسعت ہوتی ہے شاید یہی وجہ ہے زیادہ تر انبیاء کرام چرواہے تھے۔
قابیل کسان تھا، اس کے مزاج میں شریکا اور حسد تھا جب کہ ہابیل معصوم اور سیدھا سادا شخص تھا، مذہبی روایات کے مطابق قابیل (Cain) اور ہابیل (Abel) دونوں ایک ہی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے، وہ ابتدائی زمانہ تھا، اس دور میں جب دو فریق میں اختلاف ہوتا تھا تو وہ اللہ کے حضور قربانی پیش کرتے تھے جس کی قربانی قبول ہو جاتی تھی اس کے حق میں فیصلہ ہو جاتا تھا اور جس کی بھینٹ قبول نہیں ہوتی تھی وہ اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ جاتا تھا، یہ دونوں بھی اپنی اپنی سوغات لے کر اللہ کے دربار میں پیش ہو گئے، ہابیل اپنے گلے کا سب سے اچھا جانور لے کر آیا جب کہ قابیل نے فصل کا چھوٹا سا حصہ پیش کر دیا، اللہ نے ہابیل کی قربانی قبول کرکے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
قابیل کو یہ فیصلہ منظور نہیں تھا، وہ حسد کی آگ میں جلنے لگا اور اس نے ایک دن موقع پا کر اپنے بھائی ہابیل کے سر میں پتھر مار کر اسے قتل کر دیا، ہابیل گرا اور ہیڈ انجری کی وجہ سے فوت ہوگیا، مذہبی روایات کے مطابق یہ کرہ ارض پر انسان کے ہاتھوں انسان کا پہلا قتل تھا، قابیل بھائی کے قتل کے بعد پچھتانے لگا اور اس کی نعش اٹھا کر پھرنے لگا، اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی وہ اس نعش کا اب کیا کرے؟ روایات کے مطابق کوا آیا، اس نے چونچ سے زمین کھودی اور دوسرے کوے کو اس میں دفن کر دیا، قابیل کو میت کو دفنانے کا آئیڈیا مل گیا اور اس نے گڑھا کھود کر ہابیل کو دفن کر دیا۔
دنیا میں قتل کی پہلی کہانی ختم ہوگئی لیکن یہ اپنے پیچھے چند ایسے سوال چھوڑ گئی جن کے جواب آج تک تلاش کیے جا رہے ہیں اور وہ سوال یہ ہیں، پہلا سوال کیا انسان ہابیل اور قابیل تک پہنچ کر کھیتی باڑی اور گلہ بانی سیکھ چکا تھا اگر ہاں تو اس کا مطلب ہے اس نے کھیتی باڑی کے آلات بھی ایجاد کر لیے ہوں گے اور یہ مفید اور غیرمفید فصلوں اور جانوروں کے........
