Zala Bari, Aam Ki Fasal Aur Solar Sistem Ki Tabahi
ژالہ باری، آم کی فصل اور سولر سسٹم کی تباہی
گذشتہ دنوں سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی باعث جاری ژالہ باری اور تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارشوں نے جہاں گندم کی کھڑی اور کٹی ہوئی فصلوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا اور کپاس کی نوخیز فصل اور دیگر زرعی اجناس کو بھی متاثر کیا وہیں خصوصا جنوبی پنجاب کی سرزمین جو کبھی آموں کی خوشبو سے مہکتی رہی ہے آج آسمان سے برستی ان برفانی گولیوں (ژالہ باری) کی زد میں آکر سوگوار اور اجڑی اجڑی سی دکھائی دیتی ہے۔ شدید بارشوں اور ژالہ باری نے نہ صرف آموں کے باغات کو اجاڑ دیا ہے بلکہ کسان کی سال بھی کی محنت اور امیدوں کو بھی چند لمحوں میں روند کر رکھ دیا ہے۔
آم کا پھل جنوبی پنجاب کی معیشت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے پوری دنیا میں پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ مگر اس مرتبہ اس شدید ژالہ باری کی باعث اپنی بادشاہت بچانے میں ناکام نظر آتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان جو آم کی پیداوار میں خصوصی اہمیت کے حامل رہتے ہیں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ ژالہ باری کے یہ بےرحم قطرے دراصل موسمیاتی تغیر کی ایک جھلک ہیں جواب محض سائنسی اصطلاح نہیں بلکہ زمینی حقیقت بن چکی ہے اور اس علاقے کی جو آم کی فصل پہلے ہی اس موسمی........
