menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamein, Jugnuon Aur Titliyon Ke Dais Jana Hai?

27 0
30.06.2026

ہمیں، جگنوں اور تتلیوں کے دیس جانا ہے؟

ابو! یہ جگنو کیا ہوتا ہے؟ سنا ہے کہ یہ رات کے اندھیرئے میں چمکتا ہے؟ سنا ہے کہ یہ رات کو اندھیرئے میں اپنا گھر بھول جانے والے پرندوں کو ٹارچ کی طرح روشنی کرکے ان کو گھر کا راستہ دکھاتا ہے؟ ہمارئے چھوٹے بچے اکثر کتابوں میں حضرت علامہ اقبالؒ کی نظمیں پڑھ کر یہ سوال کرتے ہیں کیونکہ ان کی نئی نسل نے تو جگنو دیکھا ہی نہیں ہے۔ کبھی بھولے بسرے سے کہیں کوئی تتلی نظر آجائے تو وہ ڈر کر سوالات کی بھر مار کر دیتے ہیں۔ جب ہم انہیں بتاتے ہیں کہ یہ جگنو اور تتلیاں تو ہمارئے ماحول کا خوبصورت حصہ ہوا کرتی تھیں تو پوچھتے ہیں کہ پھر یہ اب کہاں چلی گئی ہیں؟ تو انہیں کیسے بتائیں کہ ہم نے خود ہی ان قدرتی خوبصورتیوں کو اپنے سے دور کردیا ہے۔

مجھے آج بھی یاد ہے جب گرمیوں کی برسات میں کبھی شام ڈھلتی تھی تو جگنو اندھیروں میں امید کے چراغ جلاتے تھےاور ہم اس روشنی کا پیچھا کرتے دور نکل جاتے اور بہار کی صبح کے اجالے میں تتلیاں پھولوں کے درمیان زندگی کے رنگ بکھیرتی تھیں تو ہم بچے ان کے خوبصورت رنگ چرانے کے لیے انہیں پکڑنے کی کوشش کرتےاور اگر پکڑ کر چھوڑ دیتے تو ان کے رنگ ہاتھوں اور انگلیوں پر ثبت ہو جاتے۔ مگر آج یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جگنو ہم سے ناراض ہیں اور تتلیاں ہم سے خوفزدہ ہیں۔ شاید جگنو اس لیے ناراض ہیں کہ ہم نے ان کی راتوں کا سکون چھین لیا ہے۔ ہماری مصنوعی........

© Daily Urdu