Sufaid Nagin Aur Hum
گلگت بلتستان کے برف پوش پہاڑ اور گلیشیئر صرف اس خطے کی خوبصورتی نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے پانی کے قدرتی ذخیرے ہیں۔ یہ سفید پہاڑ بظاہر خاموش ہیں، مگر ان کے اندر آنے والی نسلوں کی زندگی، پانی اور ماحول کا ایک بڑا حصہ محفوظ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ سفید ناگن پگھلتی رہی تو اس کے اثرات کہاں تک جائیں گے؟
تازہ سائنسی شواہد ہمیں خبردار کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (ICIMOD) کی رپورٹس کے مطابق ہندوکش ہمالیہ خطے کے گلیشیئرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس عمل کو مزید تیز کر رہا ہے۔
2023 کی ICIMOD رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2020 کے دوران ہندوکش ہمالیہ کے........
