Jab Darya Bastiyan Nigalne Lagen
جب دریا بستیاں نگلنے لگیں
گلگت بلتستان کو قدرت نے بے مثال حسن، برف پوش چوٹیوں اور دنیا کے عظیم ترین گلیشیئرز سے نوازا ہے، مگر آج یہی خطہ موسمیاتی تبدیلی کے شدید ترین اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، غیر معمولی بارشوں، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور دریاؤں کے مسلسل کٹاؤ نے اس خوبصورت خطے کو ایک خاموش بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ ہر سال دریا سینکڑوں کنال زرعی زمین، مکانات، سڑکیں، پل اور عوامی انفراسٹرکچر اپنے ساتھ بہا لے جاتے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان بے بسی کے ساتھ صرف امداد کے منتظر رہ جاتے ہیں۔
صرف حالیہ دنوں میں ہنزہ، استور، سکردو، غذر اور دیگر علاقوں میں آنے والے........
