menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Barf Pighal Rahi Hai, Kya Dunya Jaage Gi?

28 0
04.08.2026

برف پگھل رہی ہے، کیا دنیا جاگے گی؟

قدرت نے گلگت بلتستان کو ایک ایسا انمول خزانہ عطا کیا ہے جس کی اہمیت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا اور دنیا کے لیے ہے۔ قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے سنگم پر واقع یہ خطہ دنیا کے بڑے برفانی ذخائر میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں موجود تقریباً سات ہزار سے سات ہزار دو سو گلیشیئرز میں سے پانچ ہزار سے زائد گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔ یہی برفانی ذخائر دریائے سندھ کے نظام کو زندگی بخشتے ہیں اور پاکستان کی زراعت، پن بجلی، صنعت اور کروڑوں انسانوں کے لیے پانی کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کے گلیشیئرز کا تحفظ صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ قومی اور عالمی اہمیت کا معاملہ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی نے اس قدرتی نعمت کو ایک سنگین چیلنج میں تبدیل کر دیا ہے۔ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث گلگت بلتستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، نئی برفانی جھیلیں وجود میں آ رہی ہیں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 3,044 برفانی جھیلیں موجود ہیں، جن میں سے 33 کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 71 لاکھ افراد ان سے پیدا ہونے والے خطرات........

© Daily Urdu