menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Faiz Festival Mein Dil Ko Choo Jaane Wali Baatein

48 0
07.03.2026

فیض فیسٹیول میں دل کو چھو جانے والی باتیں

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں دسویں سالانہ فیض فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو کہ 13 سے 15 فروری تک جاری رہا۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں ایک خطاب ایسا ہوا جس نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا اور یہ خطاب تھا سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جناب خواجہ سعد رفیق کا جنہوں نے اتنی سچی اور کَھری باتیں کی کہ جن کے بارے میں شاید جانتے تو سارے ہیں لیکن بات کرنے سے ہر ایک گھبراتا ہے۔

خواجہ صاحب نے بات کا آغاز ہی وہیں سے کیا جو بات کرتے ہوئے سب اِحتیاط سے کام لیتے ہیں۔ خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ فوج نے بار بار مداخلت کی ہے لیکن آج تک کسی بھی چیف نے اپنے ادارے کی اس بار بار مداخلت پر کبھی معذرت نہیں کی۔ اِسی طرح عدلیہ نے بھی بار ہا نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیے ہیں لیکن کسی بھی چیف جسٹس نے اِن گناہوں کا اعتراف نہیں کیا اور خواجہ صاحب کی اِس سے اگلی بات ان باتوں سے بھی زیادہ وزنی تھی جس پر خواجہ صاحب کا ہاتھ چومنے کو دل کرتا ہے خواجہ صاحب نے اس بات کا اعتراف کیا اور کہا ہماری تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اُسی گھاٹ سے پانی پیا ہے جس گھاٹ سے ہمیشہ ڈسے گئے ہیں۔

بار بار اُسی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں اور ہمیشہ اُسی سے ڈسے جاتے ہیں لیکن کبھی بھی اپنے ماضی پر معافی نہیں مانگتے اور شرمندہ نہیں ہوتے اور پھر کہتے پھرتے ہیں کہ ہماری حالت کیوں نہیں بدلتی۔ اس کے بعد خواجہ صاحب نے سینیئر صحافی سید طلت حسین جو کہ ہوسٹ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نتیجہ کئی سال پہلے نکال چکا ہوں کہ اِن کی موجودہ حالت کی یہی وجہ ہے کہ یہ اُس گھاٹ کا پانی پینے سے باز نہیں آتے۔

خواجہ سعد رفیق صاحب نے مزید کہا کہ اِسی وجہ سے میں نے اپنی مرضی سے اپنی جماعت میں ہوتے ہوئے اپنے آپ کو بارہواں کھلاڑی ڈکلیئر کر دیا ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یہی چلن رہا تو اصلاح کی صورت اِن لوگوں سے تو ممکن نظر نہیں آتی۔ مزید اپنی جماعت پر طنز کرتے........

© Daily Urdu