Jang Nahi Aman Se Taraqi
امریکہ و ایران لڑائی میں توقف کی وجہ صدر ٹرمپ کا مزید حملوں کی اجازت نہ دینا ہے۔ جواب میں ایران نے بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روک دیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ خطے کی ضرورت جنگ نہیں امن ہے لہذا لڑائی میں چاہے عارضی وقفہ سہی لیکن امن قائم ہونے کے قوی آثار ہیں۔ اگر خطے میں مستقل امن ہوتا ہے تو نہ صرف معاشی تباہی کے منڈلاتے بادل چھٹ جائیں گے بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرات کم ہوجائیں گے۔
خلیجی لڑائی روکنے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ اقوامِ عالم متحرک ہیں یو این او کے سفیرنے امریکہ و ایران جاری امن مزاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو قیامِ امن پرزور دے رہے ہیں مگر بات تب ہی بنے گی جب مستقل امن قائم کرنے کے لیے امریکہ و ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔ امن سے توانائی کی بڑھتی قیمتیں کمی ہوں گی اِس وقت عالمی منڈی میں تیل کے نرخ سو ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ آبنائے ہُرمز کی بندش سے تیل کی فراہمی میں رکاوٹ آئی جو توانائی کے بحران کا باعث ہے۔ اِس سے مہنگائی کی نئی طاقتور لہر جنم لے سکتی ہے جس کی دنیا متحمل نہیں ہو سکتی۔ خلیجی خطے میں لڑائی کا ختم ہونا عالمی مفاد میں ہے۔
ایران پر امریکی حملے رُکنے کی جو بھی وجہ ہو خطے اور اقوامِ عالم کے لیے اطمنان کا باعث ہے وجہ پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخیرے میں ہونے والی کمی یا پھر خطے میں امریکی اتحادیوں کی دوری ہو لڑائی کے وقفے میں متحارب فریقین امن کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ تنازعات کو طاقت کے بل بوتے پر حل کرنے کی بجائے سفارتی زرائع سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔ حملوں کے........
