menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aalmi Taqaton Par Bharat Ko Kamzor Karne Ka Ilzam

23 0
23.10.2026

عالمی طاقتوں پر بھارت کو کمزور کرنے کا الزام

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) جو کہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرست ہے کا یہ کہنا کہ کچھ عالمی طاقتیں بھارت کی معاشی اور سیاسی طاقت سے خائف ہوکر اِسے کمزور کرنے میں مصروف ہیں بہت حیران کُن ہے۔ آر ایس ایس کے سربرہ موہن بھاگوت کے یہ خدشات حقیقی ہیں اور کیا الزامات کے ٹھوس شواہد ہیں یا یہ خیالات داخلی پالیسی کے بیانیے کا حصہ ہیں؟

اِس سوال کا جواب بھارت کے عالمی تعلقات، تجارتی مفادات اور دفاعی شراکت داروں کا جائزہ لیے بغیر ممکن نہیں۔ ایک حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ جس بھارت کو عالمی طاقتوں کی مبینہ سازشوں کا نشانہ قرار دیا جارہا ہے وہ انھی طاقتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی روش پر گامزن ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ایک تازہ مثال ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بیس اکتوبر کو بھارتی دورے کے دوران کہا ہے کہ دونوں ممالک تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب آچکے محض چند امور باقی ہیں۔ اِس بیان سے واضح ہے کہ تجارتی اختلافات اور سیاسی تنائو کے باوجود واشنگٹن اور نئی دہلی مفاہمت کی کوشش میں ہیں۔

امریکہ اور بھارت کے درمیان ماضی میں تجارتی مزاکرات میں محصولات، منڈیوں تک رسائی اور توانائی کی خریداری جیسے معاملات پر اختلاف رہے پھر بھی دونوں نے فروری 2026 میں عبوری تجارتی معاہدے کا فریم ورک پیش کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ عالمی سیاست میں اختلافات کے باوجود تعاون کے راستے بند نہیں۔ اصل میں بھارت کو امریکہ ایک بڑی منڈی، سرمایہ کاری کے اہم مرکز اور ایشیا میں........

© Daily Urdu