menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aalmi Siasat Mein Mafad Ki Ehmiyat

23 0
21.10.2026

عالمی سیاست میں مفاد کی اہمیت

عالمی سیاست میں مستقل دوست اور مستقل دشمن کی اصطلاحیں اکثر قومی مفادات کے سامنے بے معنی ہوجاتی ہیں جو ممالک ایک محاز پر مخالف ہوتے ہیں وہ کسی دوسرے معاملے میں مفاہمت کاراستہ بھی تلاش کرلیتے ہیں۔ آج روس و چین کی بڑھتی قربت، ایران، افغانستان اور بھارت کے تزویراتی روابط، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا تعاون اور غیر اہم ہوتا یوکرین بدلتی عالمی سیاست اور مفاد کی مثال ہے۔ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے والے امریکہ جیسے ممالک اب دوری اختیار کرنے لگے ہیں عالمی سیاست کا ایک اہم پہلو طاقتور کو ہمرکاب اور کمزور سے فاصلہ رکھنا ہے۔ اصول اور امن کی باتیں محض ڈھکوسلا ہیں۔

بیس اکتوبر کے بعد امریکہ کی بائیس ریاستوں میں پری پولنگ کا آغاز ہونا ہے اِس وقت کانگریس کی 435 نشستوں میں سے صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے پاس 218 جبکہ حریف ڈیموکریٹس کی 214 نشستیں ہیں ڈیموکریٹس کو کانگرس پر برتری کے لیے صرف تین مزید نشستیں درکار ہیں۔ دوآزاد ارکان پہلے ہی ریپبلکن کو خیرباد کہہ کر ڈیموکریٹس کی حمایت کرچکے۔ اِس کا مطلب ہے کہ تکنیکی اعتبار سے ریپبلکن کو سینٹ میں صرف ایک ووٹ کی برتری حاصل ہے۔ مڈٹرم الیکشن میں 35 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے جن میں بائیس ریپبلکن اور13 ڈیموکریٹس کی ہیں۔ عوامی رائے عامہ کے مطابق 33 فیصد امریکی سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی جبکہ 23 فیصد کے خیال میں روزگارکے نئے مواقع نہ ملنا بڑا ایشوہے۔ یہ تمام مسائل صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔........

© Daily Urdu