menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Daman e Qatil Ki Hawa Aur Tarah Ki

18 0
13.07.2026

دامنِ قاتل کی ہوا اور طرح کی

بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی میں بھرتی کروائے گئے بلوچستان امن لشکر (سابق) اور کالعدم لشکر جھنگوی والے شفیق مینگل (شفیق الرحمٰن مینگل) کی رہائش گاہ پر گزشتہ سے پیوستہ روز ہونے والے حملے پر افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جرات و بہادری کا خراج تحسین پیش کیا۔ شفیق مینگل جیسے داغدار ماضی کے حامل سفاک شخص کو چند ماہ قبل پیپلز پارٹی میں بھرتی کروایا گیا۔ افسوس کے اُس وقت متروک جیالوں کی نسل کے اِکا دُکا جیالوں نے اس پر شرمساری محسوس کی زیادہ تر یہ کہتے دیکھائی دیئے پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے کوئی شخص ماضی کا کردار بُھلا کر قومی دھارے میں آنا چاہتا ہے تو بُرائی کیا ہے؟ ہم نے تب بھی یہ عرض کیا تھا کہ سابق امن لشکر کا رزق ہوئے بلوچوں کا خون شفیق مینگل کے دامن پر ہے لیکن اب یہ خون پیپلز پارٹی کے چہرے کی زینت بن گیا۔ ایک جماعت جو ماضی میں دہشتگردی کا شکار رہی آج ایک سکہ بند دہشتگرد کو سیاسی رہنما بننے کیلئے کاندھا فراہم کررہی ہے اس پر کیا کہیں سوائے اس کے کہ "بھاگ لگے رین اور توفیقات میں اضافہ ہو"۔

پاکستان کے زیرانتظام آزاد جموں کشمیر میں ریاست کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوئے اس احتجاج کا آغاز ریاستی و پاکستانی حکومت سے ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنوانے کے لئے ہوا تھا پھر اچانک راولاکوٹ دھرنے میں ہونے والی بعض تقاریر سے عیاں ہوا کہ ایکشن کمیٹی کی تحریک اصل میں خود مختار کشمیر کیلئے ہے۔ مقررین پاکستان سے مطالبہ کرتے دیکھائی دیئے کہ وہ اپنے زیرانتظام کشمیری ریاست کے حصے سے نکل جائے اس مطالبے اور راولاکوٹ دھرنے میں کی گئی تقاریر کو ریاستی باشندوں کے ایک طبقے کی حمایت حاصل تھی........

© Daily Urdu