Dastan Chor Aaye: Rahim Gul Ki Dastan e Hayat
داستان چھوڑ آئے: رحیم گل کی داستان حیات
رحیم گل دوسری جماعت میں تھا جب ان کی ماں کا انتقال ہوا۔ ماں کے انتقال کے بعد والد نے ان کی بہترین پرورش کی۔ رحیم گل بچپن ہی میں میلوں، ٹھیلوں، سیر و تفریح اور آوارہ گردی کا شوقین تھا۔ انھوں نے ایک کتا "بجو" بھی پالا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلبل، بٹیر، تیتر، چکور، کبوتر اور مرغ بھی پال رکھا تھا۔ چھریدار بندوق سے سسی، پرندوں اور خرگوشوں کا شکار کرنا اور قریبی کھیتوں سے خربوزے اور تربوزے چرالینا بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔
رحیم گل اپنے والد کا نہایت تابع فرمان بیٹا تھا اور کسی قیمت پر ان کو ناراض کرنا نہیں چاہتا تھا۔ انھوں نے زندگی میں کئی محبتیں کیں، مگر کسی بھی واقعے کا ذکر اپنے والد سے نہیں کیا۔ انھوں نے پہلی محبت ایک ہندو لڑکی رام پیاری سے کی، دوسری محبت زرینہ سے کی، تیسری محبت افزودہ سے کی، چوتھی محبت سارا سے کی، پانچویں محبت تن تارا سے کی، چھٹی محبت گیتا سے کی، ساتویں محبت فہمیدہ سے کی اور آخر میں راشدہ سے دوسری شادی کرلی۔
رحیم گل کی پہلی شادی ان کے والد کی مرضی سے ہوئی، جس کو رحیم گل بے جوڑ شادی کا نام دیتا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ والد نے میری شادی کرکے مجھے جہنم کدے میں دھکیل دیا۔ انھوں نے جتنی بھی محبتیں کی ہیں اور جتنے بھی........
