menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ko Bohran Ki Nahi, Amaan Ki Zaroorat Hai

37 0
02.10.2026

پاکستان کو بحران کی نہیں، امان کی ضرورت ہے

کبھی کبھی ایک قوم کی حالت بیان کرنے کے لیے اعداد و شمار کی ضرورت نہیں پڑتی، بازار میں کھڑے اس آدمی کا چہرہ دیکھ لینا کافی ہوتا ہے جو آٹے کی تھیلی اٹھاتا ہے، قیمت سنتا ہے اور خاموشی سے واپس رکھ دیتا ہے۔ آج پاکستان کا عام شہری اسی چہرے کے ساتھ جی رہا ہے، تھکا ہوا، سہما ہوا اور اس سوال سے لرزتا ہوا کہ کل کیا ہوگا۔ سرحد پار سے دشمن کی نظریں ہیں، اندر دہشت گردی کے زخم ہیں جو بھرنے سے پہلے پھر کھل جاتے ہیں، مہنگائی نے دسترخوان چھوٹے کر دیے ہیں، دوا خریدنا عیاشی بن گیا ہے اور سیاست کے ایوانوں میں کوئی ایسی آواز نہیں جو کہے کہ ٹھہرو، پہلے ان لوگوں کی بات سن لو جن کے نام پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ زندگی اور موت کے بیچ ایک باریک رسی پر لٹکے ہیں اور غیریقینی کا پھندا ان کے گلے میں لمحہ بہ لمحہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

ایسے وقت میں جب قوم کو سانس لینے کی مہلت چاہیے، اگر کوئی سیاسی مقصد ملک کو ایک نئے بحران کی طرف........

© Daily Urdu