menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Imtihani Nizam Se Qaumi Taleemi Qayadat Tak

94 0
10.07.2026

امتحانی نظام سے قومی تعلیمی قیادت تک

پاکستان میں تعلیمی نظام کی مضبوطی کا انحصار صرف نصاب، اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر نہیں بلکہ ان امتحانی اداروں پر بھی ہے جو طلبہ کی علمی استعداد کی جانچ، تعلیمی معیار کے تعین اور قومی سطح پر میرٹ کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہی اداروں میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف وفاقی تعلیمی اداروں بلکہ ملک اور بیرونِ ملک قائم متعدد پاکستانی تعلیمی اداروں کے لاکھوں طلبہ کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے، اسناد جاری کرتا ہے اور ایک ایسے امتحانی نظام کی نگرانی کرتا ہے جس پر ہزاروں خاندانوں کے تعلیمی مستقبل کا انحصار ہوتا ہے۔

فیڈرل بورڈ کا بنیادی مقصد شفاف، منصفانہ، قابلِ اعتماد اور بین الاقوامی معیار کے مطابق امتحانی نظام کو فروغ دینا ہے۔ امتحانات کا انعقاد، نتائج کی بروقت تیاری، اسناد کی تصدیق، نصابی اداروں کے ساتھ رابطہ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور امتحانی عمل کو نقل، جعل سازی اور دیگر بے ضابطگیوں سے محفوظ بنانا اس ادارے کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ تاہم آج کے دور میں کسی بھی امتحانی بورڈ کی کامیابی صرف امتحان لینے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کی اصل کامیابی اس امر میں پوشیدہ ہے کہ وہ تعلیمی اصلاحات، تحقیق، ڈیجیٹل تبدیلی، طلبہ کی سہولت اور قومی........

© Daily Urdu