menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taleem Ka Aalmi Din

55 1
24.01.2026

20 جنوری ہم تعلیم کا عالمی دن مناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم نہ صرف ایک حق ہے بلکہ معاشرے کی ترقی اور قومی خوشحالی کا مضبوط ستون بھی ہے۔ دنیا بھر میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے، مگر پاکستان میں تعلیم کی صورتحال آج بھی تشویش کا باعث ہے۔ ہمارے ملک میں شرحِ خواندگی بہت کم ہے اور ہر سال لاکھوں بچے اور نوجوان اسکول کے دروازے تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔

پاکستان کی مجموعی شرحِ خواندگی تقریباً 60 فیصد کے آس پاس ہے یعنی ہر دس میں سے چار فرد پڑھنا لکھنا نہیں جانتا۔ مردوں میں یہ شرح کچھ بہتر ہے مگر خواتین کی شرح خاصی کم ہے، جو معاشرے میں بہت بڑے فرق اور ناانصافی کا ثبوت ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں یہ صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہے، جہاں اسکولوں کی کمی اور تعلیم تک رسائی کا مسئلہ بہت شدت سے موجود ہے۔ اس کمزور شرحِ خواندگی کی وجوہات پیچیدہ ہیں۔ سب سے بڑی وجہ غربت ہے۔ بہت سی فیملیز اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی بجائے انہیں ملازمت یا گھر کے کاموں میں لگا دیتی ہیں تاکہ گھر کی معاشی مشکلات کا کچھ حل نکل سکے۔ بچے اسکول کے بجائے کام کرتے ہیں اور نتیجتاً وہ تعلیم سے دور رہ جاتے ہیں۔ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری نے بچوں کو اسکولوں سے دور کر دیا ہے، جس سے ناخواندگی کا چکر مزید بڑھ رہا ہے۔

ایک اور........

© Daily Urdu