menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Waqt Bhi Mard Hota Hai, Abhi Na Jaiye, Kuch Baatein Baqi Hain

13 0
yesterday

وقت بھی مرد ہوتا ہے، ابھی نہ جائیے، کچھ باتیں باقی ہیں

دوستی، موسیقی، محبت، جدائی اور اُن خوب صورت روحوں کے نام جن سے ملنا ہماری خوش قسمتی تھی۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ وقت کی بھی کوئی اپنی مرضی ہوتی۔ وہ ہماری بات سنتا، ذرا ٹھہر جاتا، چند لمحوں کی مہلت دے دیتا۔ ہم کچھ اور باتیں کر لیتے، کوئی کتاب ایک دوسرے کو تجویز کر دیتے، کسی گیت کے بول پر بحث کر لیتے، کسی شاعر کے شعر کا مطلب اپنی اپنی طرح سمجھتے اور پھر کسی اگلی ملاقات کا وعدہ کر لیتے۔

مگر وقت کہاں کسی کی سنتا ہے!

کبھی کبھی سوچتی ہوں، اگر وقت بھی ایک مرد ہوتا تو؟

اردو زبان نے تو اسے پہلے ہی مذکر بنا رکھا ہے۔ مگر اگر اسے واقعی ایک انسانی وجود دے کر دیکھیں، تو کیا وہ بھی اُن روایتی مردانہ صفات کا حامل ہوتا جنہیں ہمارے معاشرے نے صدیوں سے مردانگی کے ساتھ نتھی کر رکھا ہے؟ بے وفا، بے نیاز، بے مہر، اپنی مرضی کا مالک، کسی کے انتظار سے بے خبر، کسی کی ادھوری خواہش سے بے تعلق؟

آتا ہے، ملتا ہے، چند لمحوں کے لیے اپنا سا محسوس ہوتا ہے، پھر یوں گزر جاتا ہے جیسے کبھی پلٹ کر دیکھنا اس کی ذمہ داری ہی نہ ہو۔

کسی کو انتظار میں چھوڑ دیتا ہے، کسی کی ملاقات ادھوری رہ جاتی ہے، کسی کے حصے میں وصل آتا ہے تو کسی کے حصے میں صرف ہجر۔ نہ کسی کی التجا سنتا ہے، نہ کسی کی محبت کا لحاظ کرتا ہے اور سب سے بڑی بے وفائی یہ کہ جاتے ہوئے کبھی یہ نہیں بتاتا کہ واپسی کا کوئی امکان بھی ہے یا نہیں۔

مگر ٹھہریے! کیا وقت واقعی بے وفا ہے یا ہم نے اپنی نامکمل خواہشوں، اپنی محرومیوں اور اپنی جدائیوں کا سارا الزام اسی کے سر ڈال دیا ہے؟

شاید وقت سے ہمارا شکوہ بھی محبت ہی کی ایک صورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ٹھہر جائے، کچھ دیر اور ملنے دے، کچھ باتیں اور سننے دے، کچھ لوگوں کو جانے سے روک لے۔

اور وقت ہے کہ پلٹ کر دیکھتا تک نہیں۔

اسی لیے شاید دل بار بار کہتا ہے: ابھی نہ جائیے، کچھ باتیں باقی ہیں۔۔

یہ صرف ایک گیت کا مصرعہ نہیں، شاید ہماری ان تمام نامکمل خواہشوں کا اظہار ہے جو کسی عزیز کی رخصتی کے بعد دل میں رہ جاتی ہیں۔

پھر ایک دن وہ لوگ، جن کے ساتھ ہماری زندگی کے کچھ خوب صورت گوشے آباد تھے، ہماری دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد بھی کتنی چیزیں باقی رہ جاتی ہیں۔ کوئی گیت، کوئی تصویر، کوئی کتاب، کوئی ادھوری گفتگو، کوئی ایسا جملہ جو برسوں بعد بھی اچانک یاد آ جائے۔

آپ سب کتنے مختلف تھے!

کچھ پرانے دوست، کچھ نسبتاً نئے۔ کوئی عمر میں مجھ سے بڑا، کوئی مجھ سے بہت چھوٹا۔ کچھ کے ساتھ برسوں کی شناسائی تھی، کچھ سے تعلق کا عرصہ شاید بہت طویل نہیں تھا۔ مگر دل کے تعلقات کی اپنی تقویم ہوتی ہے۔ بعض لوگ عمر بھر........

© Daily Urdu