menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rejected? Koi Baat Nahi, Picture Abhi Baqi Hai

23 0
14.11.2026

ریجیکٹڈ؟ کوئی بات نہیں، پکچر ابھی باقی ہے

میں نے تیس سال پہلے ایک تصویر دیکھی تھی۔ وہ مجھ سے تین انچ لمبی اور تیس کلو کم تھی۔ چہرے کے نقوش ایسے جیسے قدرت نے انہیں سنہری تناسب (گولڈن ریشو) کے کسی پیمانے پر رکھ کر تراشا ہو۔ ماڈلنگ کے لیے یقیناً ایک موزوں انتخاب تھی۔ مگر معاملہ ماڈلنگ کا نہیں، ایک ملازمت کا تھا!

تیس سال بعد ایک اور تصویر سامنے آئی۔ اس بار امیدوار مجھ سے تیس سال چھوٹی بھی تھی، قد و قامت اور وزن کے پیمانے بھی گویا وہی تھے۔ پہلے ظاہری شکل کی بنیاد پر امتیاز (لوک ازم) رکاوٹ تھا، اب عمر کی بنیاد پر امتیاز (ایجی ازم) بھی شامل ہو چکا تھا!

زندگی بھی کیا خوب امتحان لیتی ہے۔ کچھ لوگوں کو ایک امتحان کافی ہوتا ہے، کچھ مخصوص طبقوں اور گروہوں کو بار بار اپنی اہلیت ثابت کرنا پڑتی ہے۔ طبقاتی امتیاز (کلاس ازم) بھی اس امتحانی نظام کا مستقل حصہ ہے۔

اب کیا کیا جائے؟ رویا جائے؟ خود کو کوسا جائے؟ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی خامیاں تلاش کی جائیں؟ یا تھوڑا رو کر، آنسو پونچھ کر دوبارہ اٹھا جائے اور سوچا جائے کہ اگلی بار کیا بہتر کیا جا سکتا ہے؟

یہ واقعات فرضی نہیں، البتہ ان میں شامل سوال بہت حقیقی ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی میں کتنی ہی خواتین ایسی صورت حال سے گزرتی ہیں جہاں برسوں کا تجربہ، تعلیم، محنت اور کام کا ریکارڈ بھی انتخاب کی ضمانت نہیں بنتا۔ کبھی ہم سے کم تجربہ رکھنے والی خواتین آگے نکل جاتی ہیں، کبھی بہتر تعلقات، سماجی روابط، طبقاتی رسائی، ادارہ جاتی قربت یا محض اتفاق کسی دوسرے کے حق میں فیصلہ کر دیتا ہے۔

مرد بھی آگے نکلتے ہیں، مگر شاید کسی دوسری عورت کی ترقی ہمیں زیادہ ذاتی طور پر کیوں محسوس ہوتی ہے؟ میں اس موضوع کو "عورت ہی عورت کی دشمن ہے" کے روایتی نعرے میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ البتہ ایک ایسا باریک اور تلخ سچ ضرور زیر بحث لانا چاہتی ہوں جسے ہم میں سے بہت سی خواتین، خصوصاً رسمی شعبوں میں ملازمت کرنے والی خواتین، نجی گفتگو میں تو تسلیم کرتی ہیں مگر کھل کر اس پر بات کرنے سے کتراتی ہیں۔ محدود مواقع، غیر رسمی طاقت کے ڈھانچے، ذاتی مفادات اور باہمی رقابت کبھی خواتین کو بھی ایک دوسرے کے لیے رکاوٹ بنا دیتے ہیں۔ یہ کسی صنف کی فطری دشمنی نہیں، بلکہ ان رویوں اور نظاموں کا سوال ہے جن میں ہم کام کرتے ہیں۔

حقوقِ نسواں کی ایک کارکن کے طور پر میرے لیے انکار یا رد کیے جانے کا تصور ہمیشہ منفی نہیں رہا۔ بعض اوقات رد کرنا ضروری ہوتا ہے: کسی ناانصافی کو، کسی غیر منصفانہ روایت کو، کسی ناقابل قبول........

© Daily Urdu