Aalmi Be Yaqeeni Aur Mutbadil Shehriyat Ka Barhta Rujhan
عالمی بے یقینی اور متبادل شہریت کا بڑھتا رجحان
عالمی سیاست اور معاشی غیر یقینی کی لہریں جب کسی بڑے ملک کی داخلی فضا میں ارتعاش پیدا کرتی ہیں تو اس کے اثرات صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ انسانی رویوں، ترجیحات اور شناختی فیصلوں تک سرایت کر جاتے ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اسی بدلتی ہوئی ذہنی اور سماجی کیفیت کی ایک واضح تصویر پیش کرتی ہیں، جس کے مطابق امریکا سے آئرلینڈ کی شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 63 فیصد غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ محض اعداد و شمار کا اتار چڑھاؤ نہیں بلکہ ایک گہری فکری اور نفسیاتی تبدیلی کی علامت ہے، جو جدید عالمی نظام میں اعتماد، تحفظ اور مستقبل کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بے یقینی کو ظاہر کرتا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ رجحان اس وقت تیز ہوا جب امریکا میں سیاسی کشیدگی، امیگریشن پالیسیوں میں سختی اور داخلی تقسیم کے مباحث نے عام شہریوں کے اندر مستقبل کے حوالے سے تشویش کو بڑھا دیا۔ ایسے حالات میں شہری صرف ایک ملک کی شناخت پر انحصار کرنے کے بجائے متبادل راستے تلاش کرنے لگتے ہیں، جنہیں وہ "بیک آپ پاسپورٹ" یا "متبادل شہریت" کے طور پر دیکھتے ہیں۔ آئرلینڈ اس تناظر میں ایک پرکشش انتخاب بن کر سامنے آیا ہے، نہ صرف اپنی سیاسی و معاشی استحکام کی وجہ سے بلکہ یورپی یونین تک رسائی کے دروازے کے طور پر بھی۔
یہ رجحان دراصل........
