menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mobile Ne Hamein Apno Se Door Kar Diya

23 0
22.10.2026

موبائل نے ہمیں اپنوں سے دور کر دیا

ہمارے گھروں میں شام کا وقت ہوا کرتا تھا۔ لوگ ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے تھے، دن بھر کی باتیں ہوتیں، بچے اپنے قصے سناتے، ماں باپ بچوں کی باتیں سنتے، بہن بھائی ایک دوسرے سے الجھتے بھی تھے اور پھر ہنس بھی لیتے تھے۔ گھر چھوٹے تھے، مگر دل ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔

پھر ہمارے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین آئی اور آہستہ آہستہ وہ اسکرین ہمارے ہاتھ سے نکل کر ہماری زندگی کا حصہ بن گئی۔ موبائل نے ہماری بہت سی مشکلیں آسان کیں۔ دور بیٹھے لوگوں کو قریب کر دیا، معلومات ہماری انگلیوں تک پہنچا دیں، تعلیم اور کام کے نئے راستے کھول دیے۔ لیکن شاید اسی موبائل نے ایک عجیب کام بھی کیا۔

اس نے دور والوں کو ہمارے قریب اور قریب والوں کو ہم سے دور کر دیا۔ ایک ہی کمرے میں چار لوگ بیٹھے ہیں، مگر چاروں کی نظریں چار مختلف اسکرینوں پر ہیں۔ باپ موبائل میں مصروف ہے۔ ماں موبائل میں مصروف ہے۔ بڑا بھائی اپنے فون میں ہے۔ بہن اپنی اسکرین میں اور درمیان میں بیٹھا بچہ کبھی ایک چہرے کی طرف دیکھتا ہے، کبھی دوسرے کی طرف۔

شاید وہ کچھ کہنا چاہتا ہے۔ شاید........

© Daily Urdu