Achai Aaj Bhi Zinda Hai
اچھائی آج بھی زندہ ہے
کبھی کبھی زندگی کے عام سے دن ہمیں ایسے سبق دے جاتے ہیں جو بڑی بڑی کتابیں بھی نہیں دے سکتیں۔ آج کا دن بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ ہم گروسری کے لیے نکلے، مگر راستے میں ہماری بائیک کا پٹرول ختم ہوگیا۔ ایک لمحے کے لیے پریشانی ضرور ہوئی، لیکن پھر جیسے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں نرمی ڈال دی۔ کئی لوگ رکے اور ہم سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے۔
ایک شخص نے اپنی اپنی بائیک سے پٹرول نکال بوتل کی مدد سے ہماری بائک میں پٹرول ڈال کر ہماری مدد کی۔ یہ منظر صرف مدد نہیں تھا بلکہ انسانیت کا ایک خوبصورت ثبوت تھا۔
پھر ہم ایک مال گئے۔ اچانک اذان کی آواز بلند ہوئی۔ جو منظر میں نے وہاں دیکھا، وہ دل کو چھو گیا۔ تمام ورکرز خاموشی سے کھڑے ہو گئے اور اذان کا جواب دینے لگے۔ نہ کسی کو جلدی تھی اور نہ کسی کو کاروبار........
