menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Geedar Singhi Kya Hai?

25 0
01.04.2026

پاکستان کی "گدڑ سنگھی" کیا ہے؟

پچھلے ایک برس سے دنیا ٹرمپ کی پاکستان پر نوازشات پر حیران اور کچھ پریشان ہے ویسے تو ٹرمپ کسی بھی وقت بم کو لات مار سکتا ہے، تاہم اس معاملے میں ابھی تک یکسو ہے۔

وہ جہازوں کی گنتی، وہ میرا فیورٹ فیلڈ مارشل کی گردان!

میں یہ بیک سٹیج سٹوری جانتا ہوں۔ یہ ٹرن راؤنڈ کیسے ہوا؟ بریک تھرو کیسے ملا؟ تاہم اس لیے منہ بند رکھا کہ بندہ اپنے گھر کا ہے۔ آج بلومبرگ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے تو اب چپ رہنا نہیں بنتا۔ یہ الگ بات کہ اس بات پر ایک کتاب بنتی ہے کہ یہ بہت ہی فلمی واردات ہے۔

پاکستان کی ٹرمپ والی گدڑ سنگھی ایک بندہ بنا۔ جس کا نام ہے۔ بلال بن ثاقب۔ پینتیس سال۔ پاکستان کا کرپٹو منسٹر اور باقی دنیا کے لیے کرپٹو برو!

کالج کی فیس کے پیسے نہیں تھے۔ تین نوکریاں کیں۔ ایک نوکری ٹوائلٹ صاف کرنے کی تھی۔ خود بتاتا ہے۔ چھپاتا نہیں۔ شرماتا نہیں۔ لندن سکول آف اکنامکس سے پڑھا۔ فوربز کی تیس سے کم عمر تیس نمایاں شخصیات کی فہرست میں آیا۔ کووِڈ کے دوران میرے ساتھ ون ملین میلز کی بنیاد رکھی، برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے ایم بی ای کا شاہی اعزاز دیا۔

آج بلومبرگ نے اس پر کہانی لکھی ہے۔ سرخی پڑھیں: "پینتیس سالہ بندے نے پاکستان کو ٹرمپ کی دنیا میں داخل کروا دیا"۔ ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ "بپلومیسی کے زریعے بلال نے پاکستان کو ٹرمپ کے خیمے میں داخل کر دیا"۔

اسلام آباد کی ایک تقریب کی تصویر دیکھیں۔ بیچ میں امریکی صدر کے مشیر وٹکوف کا بیٹا کھڑا ہے۔ ایک طرف وزیر اعظم۔ دوسری طرف فیلڈ مارشل اور فیلڈ مارشل کے ساتھ بلال بن ثاقب۔ بلومبرگ نے لکھا: "یہ وہ شخص ہے جس نے گزشتہ سال پاکستان اور امریکہ کے رشتے کی کایا پلٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا"۔

کلیدی کردار۔ بلومبرگ کے الفاظ ہیں۔ میرے نہیں۔

اب اس بندے کو سمجھیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے بلال کا نہ سیاسی خاندان ہے۔ نہ فوجی پس منظر۔ نہ بیوروکریٹ گھرانہ۔ نہ کسی کا بیٹا، نہ کسی کا داماد، نہ کسی کا بھانجا۔ وہ خالص اپنی محنت سے اٹھا ہے۔ نکے نکے کام کرنے سے لے کر اس مقام تک جہاں........

© Daily Urdu