menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

100 Saal Tak Sehatmand Zindagi Guzarne Ka Raaz

28 0
03.08.2026

سو سال تک صحت مند زندگی گزارنے کا راز

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا کے کچھ لوگ نہ صرف 100 سال یا اس سے بھی زیادہ عمر پاتے ہیں بلکہ بڑھاپے میں بھی صحت مند، متحرک، خوش مزاج اور خودمختار زندگی گزارتے ہیں؟ وہ نہ روزانہ مہنگی دوائیں استعمال کرتے ہیں، نہ جدید سپلیمنٹس پر انحصار کرتے ہیں اور نہ ہی سخت ورزش کے جنون میں مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ سوال کئی دہائیوں تک سائنس دانوں کے لیے ایک معمہ بنا رہا۔ اسی جستجو نے محقق اور مصنف Dan Buettner کو دنیا کے ان پانچ منفرد خطوں تک پہنچایا، جہاں غیر معمولی تعداد میں لوگ سو سال یا اس سے زیادہ عمر تک زندہ رہتے ہیں۔ انہی علاقوں کو Blue Zones کا نام دیا گیا۔

نیٹ فلکس کی مشہور ڈاکیومنٹری "Live to 100: Secrets of the Blue Zones" انہی حیرت انگیز خطوں کی سیر کراتی ہے اور دین بوٹنر ہمیں بتاتا ہے کہ حقیقت میں لمبی اور خوشگوار زندگی کا راز دراصل ہماری روزمرہ عادات میں پوشیدہ ہے۔ اس کے مطابق بلو زونز میں سو سال یا اس سے زیادہ عمر پانے والے افراد کی تعداد دنیا کے دوسرے علاقوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان علاقوں کے لوگ صرف زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہتے بلکہ بڑھاپے میں بھی نسبتاً کم بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں دل کے امراض، ذیابیطس، موٹاپا، ڈپریشن، الزائمر اور کئی دائمی بیماریاں بہت کم پائی جاتی ہیں۔ یہاں میں ان علاقوں کا ذکر کر رہا ہوں جہاں کے لوگوں کی اوسط عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔

سب سے پہلے ہم جاپان کے علاقے اوکیناوا کی بات کرتے ہیں، جو طویل عمر کا جزیرہ ہے۔

اوکیناوا جاپان کا خوبصورت جزیرہ ہے، جو دنیا بھر میں خواتین کی طویل عمر کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی خواتین نہ صرف 100 سال سے زیادہ عمر پاتی ہیں بلکہ بڑھاپے میں بھی اپنے روزمرہ کے کام خود انجام دیتی ہیں۔

ان کی طویل عمری کے رازوں میں ایک بڑا راز یہ ہے کہ اوکیناوا کے لوگ ایک خوبصورت اصول پر عمل کرتے ہیں، جسے وہ "ہارا ہاچی بو" کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ "پیٹ کو صرف 80 فیصد بھرنے تک کھاؤ"۔ یعنی کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا نہ کھاؤ۔........

© Daily Urdu