menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sadqa e Jaria Ki Aik Aur Surat

7 0
latest

صدقۂ جاریہ کی ایک اور صورت

آج صبح مجھے دو نہایت عزیز دوستوں کی جانب سے تقریباً ایک ہی وقت میں دو مختلف پیغامات موصول ہوئے۔ ایک دوست نے پاکستان کے عظیم کرکٹ ہیرو وسیم اکرم کے بارے میں ایک پیغام بھیجا، جبکہ دوسرے دوست نے ہمدرد فاؤنڈیشن اور اس کے بانیوں، حکیم محمد سعید اور حکیم عبد الحمید، کی خدمات پر مبنی ایک مختصر ویڈیو یا "ریِل" شیئر کی۔

پہلا پیغام وسیم اکرم کے بارے میں تھا، جس میں بیان کیا گیا تھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کراچی میں ایک Five Star Hotel اعلی درجہ کے ہوٹل کے لیے مختص پانچ کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پیغام میں ان کی مذہبی وابستگی، ایثار اور اپنے والدین کے لیے صدقۂ جاریہ چھوڑنے کی خواہش کا ذکر تھا۔

دوسری جانب، ہمدرد فاؤنڈیشن کے بارے میں ویڈیو دیکھتے ہوئے میری نظر اُن عظیم کارناموں پر گئی جو حکیم محمد سعید اور حکیم عبد الحمید نے برصغیر کے دونوں جانب انجام دیے۔ یونیورسٹیاں، اسکول، لائبریریاں، تحقیقی مراکز، اسپتال، نرسنگ کالج اور بے شمار تعلیمی و فلاحی ادارے، یہ سب اُن لوگوں کی بصیرت، علم دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی زندہ یادگاریں ہیں۔

ان دونوں پیغامات نے میرے ذہن میں ایک سوال پیدا کیا اور میں خود سے یہ پوچھنے پر مجبور ہوں کہ زیادہ بلند، زیادہ دیرپا اور زیادہ مؤثر خدمت کون سی ہے؟ کیا ایک ایسے شہر میں، جہاں پہلے ہی ہزاروں مساجد موجود ہیں، ایک اور مسجد کی تعمیر زیادہ ضروری ہے؟ یا پھر ایک ایسا ادارہ قائم کرنا جو علم، تحقیق، جدید تعلیم اور انسانی ترقی کا........

© Daily Urdu